
ہاٹ لائن نیوز : وینس فلم فیسٹیول میں یہودی فلم ساز سارہ فریڈلینڈ نے دیگر اداکاروں، فلم سازوں اور ہدایت کاروں کے ساتھ مل کر غزہ کے لوگوں کی حمایت میں آواز بلند کی۔
ایوارڈ قبول کرتے ہوئے اپنی تقریر میں سارہ فریڈ لینڈ نے کہا کہ غزہ میں قتل عام بند ہونا چاہیے۔ فریڈ لینڈ نے اپنی فلم فیمیلئیرٹچ کے لیے ایوارڈ جیتا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں یہ ایوارڈ غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں قتل عام کے 336ویں دن حاصل کر رہی ہوں۔ اور یہ فلسطین پر اسرائیل کے قبضے کو بھی 76 واں سال ہے۔
سارہ فریڈ لینڈ نے فلم سازوں پر زور دیا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم کو اسرائیلی فوج کے اقدامات کو بے نقاب کرنے، دنیا کے سامنے سچائی لانے کے لیے استعمال کریں۔









