
ہاٹ لائن نیوز : بارشوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں ، 2 حاملہ خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے، سڑکیں، پل اور مکانات بہہ گئے، بارشوں سے نشیبی علاقے زیرآب آگئےہیں ، کئی علاقوں میں بجلی معطل ہوچکی ہے جبکہ باغات، فصلوں اور مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
ملک بھر میں بارشوں کی تباہی جاری ہے، بلوچستان میں سیلابی ریلے میں کئی سڑکیں، پل اور مکانات بہہ گئے، سبی میں سیلابی ریلے میں کار بہہ جانے سے 2 افراد جاں بحق، سندھ میں شدید بارش نے مسائل میں مزید اضافہ کردیا، ٹھٹھہ میں ایمبولینس کیچڑ میں پھنسنے سے 2 حاملہ خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ ٹنڈو محمد خان میں بارش کے پانی میں 2 بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں ۔








