
ہاٹ لائن نیوز : سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں ضلع کچ، پنگور اور ثوب میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گزشتہ رات ہونیوالی کارروائیوں میں شدید فائرنگ سے 3 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کیمطابق دہشت گردوں کے خلاف یہ کامیاب کارروائیاں 26 اگست کو بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کے پس منظر میں کی گئیں۔









