ٹک ٹاک ویڈیو نے کھیرے کی قلت پیدا کردی

0
165
ٹک ٹاک ویڈیو نے کھیرے کی قلت پیدا کردی

ہاٹ لائن نیوز: یورپی ملک آئس لینڈ میں وائرل ہونے والے ٹک ٹاک ٹرینڈ نے کھیرے کی قلت پیدا کر دی ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد کھیرے کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور سپر مارکیٹوں کو کھیرے کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

کھیرے کی مانگ میں اس وقت اضافہ ہوا جب سوشل میڈیاانفلوئنسر نے کھیرے، تل کے تیل، لہسن، چاول کے سرکہ ،مرچ کے تیل پر مبنی سلاد کی ترکیبیں شیئر کرنا شروع کر دیں۔

سلاد کی یہ ترکیب اتنی مقبول ہو چکی ہے کہ ملک کے کسان کھیرے کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

Leave a reply