
ہاٹ لائن نیوز : آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے پیپلز لبریشن آرمی گراؤنڈ فورسز کے کمانڈر نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں آرمی چیف نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ فوجی تعاون پر روشنی ڈالی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مضبوط تعلقات پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کیمطابق چینی فوج کے کمانڈر اور جنرل عاصم منیر نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، فوجی تربیت اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔









