
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان میں اے ٹی ایمز کی بندش کی خبروں کے حوالے سے وضاحت دے دی ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اے ٹی ایمز کی بندش کی خبروں کو من گھڑت قراردیدیا۔
اے ٹی ایمز کی ممکنہ بندش سے متعلق جعلی خبروں کے حوالے سے پی ٹی اے نے واضح کیا کہ ایل ڈی آئی نیٹ ورک دستیاب نہیں یا بند نہیں ہوئے جس کی وجہ سے اے ٹی ایم نیٹ ورک سمیت آئی ٹی یا مالیاتی شعبہ متاثرہونے کا امکان نہیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ ایکسپائر ہونے والے ایل ڈی آئی لائسنس کے آپریشنز معطل یا بند نہیں کیے گئے ہیں۔









