طلحہ ابو ندا کو صہیونی فوج نے شہید کر دیا

ہاٹ لائن نیوز: صہیونی فوج نے غزہ میں فضائی حملے کے ذریعے حماس کے ہتھیار بنانے والے طحہ ابو ندا کو شہید کر دیا۔ اسرائیلی فوج نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ابو ندا حماس کے اسلحہ ہیڈ کوارٹر میں سرگرم تھا۔
اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ایک بیان کے مطابق ابو ندا ہفتے کے روز ایک فضائی حملے میں مارا گیا۔ یہ کارروائی ڈائریکٹوریٹ آف ملٹری انٹیلی جنس کیجانب سے فراہم کردہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔
اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز غزہ شہر اور اس کے اطراف میں حماس کے بنیادی ڈھانچے کا صفایا کرنے کے لیے ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹارگٹڈ آپریشن میں اب تک مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں کامیابی ملی ہے۔
اسرائیلی فوج نے جون میں حماس کے اسلحہ ساز یونٹ کے اہم رکن محمد صالح کو بھی شہید کر دیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب رفح گورنری اور جنوبی غزہ میں تل السلطان کیمپ میں ہونے والی کارروائیوں میں حماس کے متعدد کارکن مارے گئے۔









