دریائےسندھ میں چلنےوالاکشتی کلینک ڈوب گیا

0
174
دریائےسندھ میں چلنےوالاکشتی کلینک ڈوب گیا

ہاٹ لائن نیوز : صادق آباد میں دریائے سندھ میں عملے کی لاپرواہی سے اسپتال کی کشتی ڈوب گئی۔

تفصیلات کے مطابق کشتی کلینک گزشتہ رات سے لاپتہ تھا، کلینک انڈس ہسپتال کے زیر اہتمام دریائے سندھ میں بھونگ سے مظفر گڑھ تک خدمات فراہم کرتا تھا۔

اس کشتی ہسپتال سے ہزاروں لوگ مستفید ہوتے تھے، کشتی ہسپتال کے عملے کی لاپرواہی کے باعث گزشتہ رات دریا میں جا گری۔

دریائے سندھ میں پانی کے تیز بہاؤ کے باعث کشتی گڈو بیراج کے گیٹ میں پھنس گئی اور مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

Leave a reply