کچےکےڈاکوؤں کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر

0
173
کچےکےڈاکوؤں کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر

ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کم خطرناک ڈاکوؤں اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے 25لاکھ ، خطرناک ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے 50لاکھ روپے اور خطرناک ترین ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے ایک کروڑ روپے کا انعام مقرر کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دہشت گردوں کی آخری حد تک نشاندہی کی جائے گی، دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

دوسری جانب کچہ ماچھکہ میں پولیس کا آپریشن تاحال جاری ہے، پولیس کی جوابی کارروائی سے اب تک ڈاکو بشیر شر زخمی ہو چکا ہے۔

Leave a reply