
ہاٹ لائن نیوز : الیکشن ٹربیونل نے بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیاء لانگو کو ڈی نوٹیفائی کردیا اور پی بی 36 کے تحت متنازع سمجھے جانیوالے 7 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیا۔
بلوچستان ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹربیونل کے جسٹس عبداللہ بلوچ نے انتخابی عذر کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران الیکشن ٹربیونل نے بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیا لانگو کا وزارت داخلہ کا قلمدان بھی کالعدم قرار دے دیا۔









