آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے، شدت کتنی ؟

0
170
آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے، شدت کتنی ؟

ہاٹ لائن نیوز : آزاد کشمیر اور گردونواح میں دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

آزاد کشمیر، ہٹیاں بالا، چناری اور چکوٹھی سمیت وادی جہلم میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ وادی لیپا، وادی جہلم، باغ، پونچھ اور حویلیاں کے اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جائیں گے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز مقبوضہ کشمیر میں سری نگر سے 11 کلومیٹر دور سوپور تھا۔

زلزلے کے باعث مظفرآباد میں انٹرنیٹ سروس بھی کچھ دیر کے لیے معطل رہی۔ دوسری جانب سوات، اسکردو اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

Leave a reply