فجر کی نماز نہ پڑھنے پربھائی کےہاتھوں بہن قتل

0
181
فجر کی نماز نہ پڑھنے پربھائی کےہاتھوں بہن قتل

ہاٹ لائن نیوز : نوشہرہ کےعلاقےحکیم آباد میں فجر کی نماز نہ پڑھنے کیوجہ سےبھائی نے بہن کو قتل کرڈالا ۔

تفصیلات کیمطابق افغان مہاجر مطیع اللہ کے والد میوہ گلد نے پولیس کو بتایا کہ میں گھر کے دیگر افراد کے ہمراہ گھر میں موجود تھا اور سب اپنے اپنے کمروں میں سو رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘میری بیٹی مسمات اسماءاپنے کمرے میں سو رہی تھی، میرا بیٹا حمزہ صبح کی نماز کے لیے اسماءکو لینے گیا، جس پر دونوں میں جھگڑا شروع ہوگیا۔

میوہ گلد نے بتایا کہ حمزہ نے مشتعل ہو کر اپنی بہن اسماءپر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کیمطابق ملزم حمزہ موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے پستول برآمد کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

Leave a reply