بیگ ساتھ رکھنے کی ضد ؛ پرواز گھنٹوں تاخیر کا شکار

ہاٹ لائن نیوز : چین میں ایک خاتون نے مشہور برانڈ لوئس ووٹن کا اپنا لگژری ہینڈ بیگ اپنے باقی سامان کے ساتھ جہاز میں رکھنے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ یہ بہت مہنگا ہے اور اس کا تعلق ایک مشہور برانڈ لوئس ووٹن سے ہے۔
مقامی میڈیا کیمطابق چینی خاتون نے فلائٹ اٹینڈنٹ کی جانب سے ہینڈ بیگ کو اگلی سیٹ کے نیچے رکھنے سے انکار کردیا جس کی وجہ سے ایک گھنٹہ تاخیر ہوئی اور خاتون کو جہاز سے اتار لیا گیا۔









