طلباء کا احتجاج روکنے والی یونیورسٹی کی صدر مستعفی

ہاٹ لائن نیوز : کولمبیا یونیورسٹی کے صدر منوشے شفیق، جنہوں نے اسرائیل کے خلاف طلباء کے احتجاج کو روکا تھا ،اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق اپریل میں منوشے نے نیویارک کی پولیس کو آئیوی لیگ یونیورسٹی میں اسرائیل کے خلاف طلباء کے احتجاج کو روکنے کے لیے کیمپس میں داخل ہونے کی اجازت دی۔
رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی میں اسرائیل مخالف مظاہرے پر تقریباً 100 طلبا کو گرفتار کیا گیا جو کہ کولمبیا یونیورسٹی میں 5 دہائیوں کے بعد سب سے بڑی گرفتاری تھی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس اقدام کے باعث امریکا اور کینیڈا کے درجنوں کالجوں میں احتجاج شروع ہوگیا جس کے بعد کولمبیا یونیورسٹی کی صدر مینوشے شفیق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔









