سانحہ ماڈل ٹاون کیس التوء کی وجہ سامنے آگئی

0
196
سانحہ ماڈل ٹاون کیس التوء کی وجہ سامنے آگئی

انسداد دہشتگردی عدالت ٫
دس سال پرانے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس پر سماعت ۔۔۔عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی مزید سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی ،، عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا کو طلب کر لیا

انسداد دھشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی
پاکستان عوامی تحریک کے وکیل مخدوم مجید حسین شاہ پیش نہیں ہوئے ۔ عوامی تحریک کے وکیل کے پیش نہ ہونے سے کاروائی نہیں ہو سکی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر جے آئی ٹی کے ارکان ایس پی سیف المرتضی٫ ڈی ایس پی محمد اعظم اور اسد مظفر کو طلب کر لیا
عدالت نے جی آئی ٹی کے ارکان کو بطور گواہ طلب کیا گیا ہے

اب تک مجموعی طور پر سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 104 گواہان کی شہادت قلمبند ہو چکی ہے ۔عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس کی جانب سے درج مقدمہ کا ٹرائل ہو رہا ہے ۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دونوں فریقین کی الگ الگ ایف آئی آرز درج ہوئیں تھی ۔سابق ایس پی عمر ورک سمیت 4 ملزموں نے بریت کی درخواستوں دائر کر رکھی ہیں ۔سابق ایس پی عمر ورک، سابق ڈی ایس پی خالد ابوبکر، سابق ڈی ایس پی میاں شفقت، سابق انسپکٹر بشیر نیازی نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا اور ڈی آئی جی اور ڈی آئی جی آپریشن سابق ڈی آئی جی آپریشن رانا عبد الجبار سمیت پانچ ملزم پہلے ہی بری ہو چکے ہیں

Leave a reply