سڑک پر چلتی لڑکی پر بلڈنگ سے کتا آگرا

0
163
سڑک پر چلتی لڑکی پر بلڈنگ سے کتا آگرا

ہاٹ لائن نیوز : ہندوستان کے مہاراشٹر کے شہر تھانے میں گولڈن ریٹریور نسل کے پالتو کتے نے عمارت کی پانچویں منزل سے سڑک پر چلتی لڑکی پر چھلانگ لگا دی ۔ اس افسوسناک واقعہ میں لڑکی جان کی بازی ہار گئی۔

رپورٹ کے مطابق ثنا نامی لڑکی شام ساڑھے چار بجے کے قریب اپنی والدہ کے ساتھ سڑک کراس کر رہی تھی کہ پالتو کتس اس پر آگرا ۔

پالتو کتا بچی پر آ گرا اور وہ وہیں گر گئی، جس کے بعد اس کی والدہ نے اسے اٹھایا اور ہسپتال لے گئیں ، لیکن بدقسمتی سے ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے بچی کو مردہ قرار دے دیا۔

بچی کے چچا کا کہنا تھا کہ حادثہ کتے کے مالک کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ پولیس اس کے خلاف کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ ثناء ایک کیٹرر کی اکلوتی بیٹی تھی جو ان کی شادی کے کئی سال بعد پیدا ہوئی۔

Leave a reply