خلیجی ممالک جانے والے مزدوروں پر ٹیکس لگا دیا گیا

0
194
خلیجی ممالک جانے والے مزدوروں پر ٹیکس لگا دیا گیا

ہاٹ لائن نیوز: خلیجی ممالک کا سفر کرنے کے خواہشمندوں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ وفاقی حکومت نے خلیجی ممالک جانے والے مزدوروں پر ٹیکس عائد کر دیا ہے جب کہ 5ہزارروپے ایکسائز ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے۔

وفاقی حکومت نے خلیجی ممالک جانے والے مزدوروں پر ٹیکس عائد کردیا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایس آر او جاری کردیاہے جس میں ایکسائز ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خلیجی ممالک جانے والے کارکنوں کے ہوائی ٹکٹوں پر 5 ہزار روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ ورکر ویزا پر سفر کرنے والوں سے ایکسائز ڈیوٹی وصول کی جائے گی۔

Leave a reply