
ہاٹ لائن نیوز : اسکالر شپ پر بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے 97 طلبہ فرار، طلبہ یورپ، امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کرنے گئے تھے۔
اوورسیز اسکالرشپ پروگرام کے نام پر طلبہ مفرور ہوگئے، مختلف اسکالرشپ پروگرامز میں ایک ارب 55 کروڑ 75 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
اسکالرشپ پر بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے 97 طلبہ فرار ہوگئے، اوورسیز اسکالرشپ فیز ٹو کے 70 طلبہ فرار ہوگئے ۔
یورپ اسکالر شپ پر تعلیمی اخراجات کی مد میں 83 کروڑ، امریکا جانے والوں کے لیے 7 کروڑ 49 لاکھ، برطانیہ جانے والے طلبہ کے لیے 17 کروڑ سے زائد ادا کیے گئے جب کہ 70 طلبہ کے سفری اخراجات پر 77 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔
اس کے علاوہ ہارڈ شپ فیز ون ماسٹر ڈگری اسکالرشپ کے 19 طلبہ لاپتہ ہوگئے، پی ایچ ڈی اسکالرشپ پروگرام کے 5 طلبہ جبکہ فلبرائٹ اسکالرشپ پروگرام کے 3 طلبہ بھاگ گئے۔









