خلیل الرحمان قمر کیس میں اہم پیش رفت

0
158
خلیل الرحمان قمر کیس میں اہم پیش رفت

انسداد دہشتگردی عدالت نے معروف لکھاری خلیل الرحمان کے ہنی ٹریپ کے مقدمہ میں گرفتار ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری پر سماعت ملتوی کردی۔

اے ٹی سی لاہور کے جج خالد ارشد نے ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، خلیل الرحمان قمر کے وکیل محمد مدثر چودھری اور صہیب رومی عدالت پیش ہوئے اورمدعی مقدمہ کی جانب سے وکالت نامہ جمع کروایادرخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ ملزمہ کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں ہے، آمنہ عروج نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ نہیں کیا۔دوران سماعت خلیل الرحمان قمر کے وکلاء نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں کیس کی تیاری کیلئے وقت دیا جائے ۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزمہ آمنہ عروج کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی۔

Leave a reply