
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ایئرپورٹ کے قریب سائیکل پر پاکستان آنے والے جرمن سیاح کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔
پولیس کیمطابق متاثرہ سیاح 27 سالہ برگ فلورین جرمنی کا رہائشی ہے اور سائیکل پر پاکستان آیا تھا۔ سیاح ایئرپورٹ کے قریب سڑک پر ڈیرے ڈال کر سو رہا تھا۔
پولیس کے مطابق جرمن سیاح کو 2 مسلح افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کا موبائل فون، نقدی اور 5 لاکھ مالیت کا کیمرہ چھین کر فرار ہو گئے۔
ایس پی کینٹ اویس شفیق نے بتایا کہ سیاح کی درخواست پر نارتھ کنٹونمنٹ پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے اور ملزمان کو جلد سی سی ٹی وی اور دیگر شواہد سے ٹریس کر لیا جائے گا۔








