کیااسماعیل ہنیہ میزائل حملےمیں شہیدہوئے؟

ہاٹ لائن نیوز: انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی چند سوشل میڈیا پوسٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں مقامی وقت کے مطابق صبح 2 بجے شہید کر دیا گیا ۔
سعودی میڈیا کے حوالے سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ پر فائرنگ نہیں کی گئی بلکہ انکی رہائش گاہ کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
اسماعیل ہنیہ ایران کے صدر مسعود الپژشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران میں تھے۔ اس تقریب میں 86 ممالک کے اعلیٰ سطحی نمائندوں نے شرکت کی۔








