ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں صبح سویرے بوندا باندی سے شہر کا موسم خوش گوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کیمطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جب کہ شام یا رات کے اوقات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہےکہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا اور اگلے 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔








