قائد آباد : فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی

0
237

کراچی میں ایک بار پھر ڈاکوؤں کی وارداتیں ہو گئیں، قائد آباد کے علاقے گل احمد کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار 2 ملزمان شہری کو لوٹنے کے بعد کمپنی کے پیچھے آئے، جہاں پولیس ہیڈ کانسٹیبل موسیٰ خان نے ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کی، جہاں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے جب کہ 2 پولیس اہلکاراور ایک راہگیربھی زخمی ہوا۔

واقعے کے بعد کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ گیا اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے 5 سے 6 گولیوں کے خول قبضے میں لے لیے۔

Leave a reply