ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگر کارکنوں کی گرفتاری پر بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کارکنوں کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے بھوک ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی آج سے بھوک ہڑتال مہم شروع کریں گے، آج پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا۔









