آئی فون کا جھگڑا ؛ 12 سالہ بچی نے 8 سالہ کزن مارڈالی

0
193

ہاٹ لائن نیوز : ٹینیسی میں ایک 12 سالہ لڑکی نے اپنے 8 سالہ کزن کو گلا دبا کر قتل کردیا۔ 8 سالہ بچی کو سوتے ہوئے گلا دبا دیا گیا۔ پولیس نے ملزمہ پر فرسٹ ڈگری قتل کا الزام عائد کیا ہے اور اس پر ثبوت مٹانے کی کوشش کا بھی الزام لگایا ہے۔

ملزمہ کے رشتہ دار نے بتایا کہ دونوں کے درمیان آئی فون پر جھگڑا ہوا تھا۔ گبسن ڈسٹرکٹ اٹارنی فریڈرک ایجی نے کہا کہ جس بیڈ روم میں قتل ہوا وہاں ایک سی سی ٹی وی کیمرہ نصب تھا۔

Leave a reply