رکشے کا سلنڈر پھٹنے سے12 سالہ بچی جاں بحق

0
163
رکشے کا سلنڈر پھٹنے سے12 سالہ بچی جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : مٹیاری میں سی این جی پمپ پر ری فلنگ کے دوران رکشے کا سلنڈر پھٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں 12 سالہ بچی جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

یہ افسوسناک واقعہ نیشنل ہائی وے سعید آباد پر پیش آیا۔ دھماکے سے رکشہ تباہ ہوگیا۔ سلنڈر پھٹنے کے بعد بچی کی لاش اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کی آواز کچھ دور تک سنی گئی جس سے خوف وہراس پھیل گیا۔

Leave a reply