
ہاٹ لائن نیوز : لاہور کینٹ اور ڈی ایچ اے سمیت مختلف سوسائٹیز میں منشیات فروخت کرنے والے بین الاقوامی گینگ کے ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی آئی جی کے مطابق اطالوی شہری قمر مظفر، ہسپانوی شہری عرفان اور برطانوی شہری عماد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان اٹلی، سپین، ہالینڈ ، بیلجیئم سے منشیات سمگل کرتے تھے، ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی ہے۔
ڈی آئی جی کیمطابق ملزمان سے ساڑھے 4 کلو کوکین، 10 کلو 800 گرام ڈانسنگ پلز ، 7 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔









