چاردن کے بچے کی تبدیلی کا معمہ حل ہوگیا

0
204
چاردن کے بچے کی تبدیلی کا معمہ حل ہوگیا

ہاٹ لائن نیوز : لاہور کے چلڈرن ہسپتال سے چار دن کے بچے کی تبدیلی کا معمہ حل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچہ تبدیل نہیں ہوا، جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی گئی۔

پولیس کے مطابق مدعی نے اسپتال سے واپس آنے والے نومولود کو اپنا بچہ تسلیم کیا ہے، عرفان کے والد کا بیان حلفی پولیس تفتیش اور عدالت میں جمع کرا دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ کے اسپتال سے بھی نومولود کی لاش کی تصدیق ہوئی ہے، ڈی این اے رپورٹ سے مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نومولود کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔ بچے کے والد نے چند روز قبل اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ والدین نے بیٹے کی پیدائش کی خبر رشتہ داروں میں پھیلا دی تھی، موت کے دوران اصل جنس سامنے آنے پر والدین نے بچے کے بدلنے کی داستان رقم کی۔

Leave a reply