
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے آئی جی پنجاب سمیت پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت11 جولائی تک ملتوی کردی، پنجاب حکومت کے وکیل نے تحریری جواب عدالت میں جمع کروادیا، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے درخواست میں موقف اپنایا کہ کیسوں کی تفصیلات کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا،
پولیس نے کیسوں مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ اٹک کے تھانہ حضرو میں درج ایف آئی آر سے درخواست ڈسچارج کردیا گیا ہے ،حیرانگی اس وقت ہوئی جب پراسیکیوٹر نے عدالت سے گرفتاری کی استدعا کی، آئی جی پنجاب سمیت پولیس افسران نے عدالت میں غلط بیانی کی ،عدالت آئی جی پنجاب سمیت ذمہ دار پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے









