
لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اظہر مشوانی کے بھائیوں کی بازیابی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے پولیس سے بازیابی سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 18 جولائی تک ملتوی کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اظہر مشوانی کے دو بھائیوں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری نے قاضی حبیب الرحمان کی درخواست پر سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے دلائل دیے کہ وفاقی سیکرٹری داخلہ اور پولیس کو خطوط لکھے ہیں
۔ اخبارات میں بھی اشتہار دیے ہیں۔ مختلف ایجنسیوں سے معلومات حاصل کی ہیں مگر دونوں افراد کا پتہ نہہں چل سکا۔ مغویان کو بازیاب کرانے کے لیے مہلت دی جائے۔ عدالت نے پولیس سے مغویان کی بازیابی سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 18 جولائی تک ملتوی کر دی۔









