
ہاٹ لائن نیوز : چولستان میں محکمہ وائلڈ کی کارروائی، بااثر زمیندار چار ساتھیوں سمیت گرفتارہوگیا۔
بااثر زمیندار سعید اللہ نیازی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ صحرائے چولستان سے شکار شروع کر دیا۔ پروٹیکشن کیمپ ٹبہ نے چولستان ٹریک 12 پر غیر قانونی شکار کرنے والی پارٹی کو گھیر لیا۔
ملزمان سے 4 شکاری چنگارےبرآمد کر کے رائفل اور گاڑی ضبط کر کے شکاریوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔









