
ہاٹ لائن نیوز : آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم ترین میچ میں افغانستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 8 رنز سے شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ آسٹریلیا ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا۔
افغانستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 116 رنز کا ہدف دیا تاہم بنگلہ دیش کو سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے 12.1 اوورز میں ہدف حاصل کرنا تھا تاہم مسلسل بارش کے باعث دوسری اننگز 19 اوورز تک محدود کر دی گئی۔
بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 19 اوورز میں 114 رنز کا ہدف ملا تاہم بنگال ٹائیگرز 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور افغانستان نے ڈک ورتھ لوئس طریقہ کار کے تحت یہ میچ 8 رنز سے جیت لیا۔








