لاہور ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا

0
237
لاہور ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا

لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت عدالت نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے عدالت نے تمام سوسائٹیوں میں واٹر میٹر لگانے کی ہدایت کردی

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی دوران سماعت ممبر جوڈیشل کمیشن نے بتایا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں مردہ مرغی کا مسلہ بہت بڑا مسلہ ہے، فوڈ اتھارٹی نے 47 ہزار کلو مردہ مرغی پکڑی ہےجو گاڑیاں مردہ مرغیوں کو لے جاتی تھیں، اس کا کوئی سراغ نہیں ملتا تھا ڈمپر سے مردہ گوشت کہاں جاتا تھا، ہمیں نہیں پتا چلتا تھاہم نے سیف سٹی کو اس کے پیچھے لگایا ہوا ہے جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ ٹولنٹن مارکیٹ کی ذمہ داری کون لے رہا ہے جس پر ممبر جوڈیشل کمیشن نے بتایا کہ یہ علاقہ تو ایل ڈی اے کا ہے، اس میں مارکیٹ ایسوسی ایشن کی بھی ذمہ داری بنتی ہے

دوران سماعت ممبر جوڈیشل کمیشن نے بتایا کہ لاہور میں 581 سروس اسٹیشن ہیں جن میں سے 518 میں ری سائیکل پلانٹ موجود ہیں باقی سروس اسٹیشن کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں واسا کے وکیل نے بتایا کہ ہم نے گھروں میں واٹر میٹر لگانے شروع کر دیے ہیں جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ تمام سوسائٹیز میں واٹر میٹر لگائے جائیں اب لاہور میں صرف 1.3 میٹر سے پانی کا لیول کم ہو رہا ہے پی ایچ اے کے وکیل نے بیان دیا کہ کوئی ایسی پالیسی ہونی چاہیے کہ اگر آپ یہاں نہ بھی رہیں تو یہ کام چلتا رہےبہت سے لوگ آپ کے نام سے ڈرا کر کام کرواتے ہیں جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس لیے تو میں کہتا ہوں کہ حکومت کو اس حوالے سے ذمہ داری لینی چاہیے

دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ میرے گھر اوور سپیڈنگ کا چالان آیا میرا بہت مزاق بنا ،ان لائن چالان ادا کرنے کی کوشش کی مگر کوئی آپشن نہیں ہے عدالت نے ہدایت کی سروس روڈز پر ٹائر ِکلر کو لگائیں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیں عدالت نے درخواستوں پر کارروائی عید کے بعد تک ملتوی کردی۔۔۔

Leave a reply