
ہاٹ لائن نیوز : پشاور پولیس نے بی آر ٹی اسٹیشنز پر خواتین مجرموں کی تصاویر آویزاں کر دی ہیں۔
پولیس نے یہ اہم اقدام پشاور میں بی آر ٹی بس میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر اٹھایا۔ ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے بتایا کہ پولیس نے وارداتوں میں ملوث خواتین کی تصاویر آویزاں کیں، بی آر ٹی کی ڈیجیٹل سکرین پر 23 خواتین کی تصاویر چلائی جا رہی ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق تصاویر ان خواتین کی ہیں جو بی آر ٹی میں خواتین مسافروں سے پرس چھیننے میں ملوث ہیں، متعلقہ خواتین موبائل فون اور دیگر اشیاء چوری کرنے میں بھی ملوث ہیں۔









