سعودیہ پلٹ شہری کو لوٹ لیاگیا

0
198
سعودیہ پلٹ شہری کو لوٹ لیاگیا

ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر میں 18 لاکھ روپے سے زائد کی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار ملزمان سعودی عرب سے آنے والے شہری کو لوٹ کر فرار ہو گئے۔ شہری نے تھانہ لوہی بھیر کو تحریری درخواست دے دی۔

درخواست میں کہا گیا کہ شہری صدر میں کرنسی ایکسچینج کروانے کے بعد سواں گارڈن پہنچا، ملزمان 18 لاکھ روپے سے زائد کی نقدی، اے ٹی ایم ، پرس لے گئے، ملزم کی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان تھی۔

Leave a reply