نیب نے غیر معیاری دودھ دہی کی فروخت کا نوٹس لےلیا

0
252
نیب نے غیر معیاری دودھ دہی کی فروخت کا نوٹس لےلیا

ہاٹ لائن نیوز : قومی احتساب بیورو (نیب) نے غیر معیاری دودھ اور دہی کی فروخت کا نوٹس لے لیا۔

نیب راولپنڈی نے چیف کمشنر اسلام آباد کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کو طلب کیاگیا ہے۔

نیب کے خط میں متعلقہ افسران کو 12 جون کو صبح 11 بجے نیب راولپنڈی میں پیش ہونیکی ہدایت کی گئی ہے اور غیر معیاری دودھ دہی کی فروخت پر حکام سے جواب طلب کیا گیا ہے۔

نیب نے غیر معیاری دودھ اور دہی کی فروخت پر متعلقہ افسران کو طلب کر لیا ہے اور ڈیری مصنوعات کے معیار پر متعلقہ حکام کو بریفنگ دینے کا کہا ہے۔

Leave a reply