سرکاری ملازمین کی ہفتہ وار چھٹی ختم کرنےکا امکان

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی کابینہ نے ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کیلیے تجاویز طلب کر لیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے ملک بھر کے تمام محکموں میں ہفتہ وار تعطیل صرف اتوار کو ہو گی اور وفاقی محکموں میں ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کیلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ بجلی سمیت ہفتہ وار تعطیلات کیوجہ سے کوئی بچت نہیں ہو رہی، اخراجات جوں کے توں ہیں تاہم اسکی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
وفاقی حکومت نے یکم جولائی سے ہفتہ کی تعطیل ختم کرنے کیلیے اقدامات شروع کر دیئے ہیں جس کی حتمی منظوری کابینہ اجلاس میں لیجائے گی اور عیدالاضحیٰ کے بعد ہفتہ کی چھٹی ختم کرنیکا نوٹیفکیشن باضابطہ طور پر جاری کیے جانے کا امکان ہے۔









