محمد بن سلمان جلد پاکستان کا دورہ کرینگے، پاکستانی سفیر

ہاٹ لائن نیوز : پاکستانی سفیر احمد فاروق نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔
سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان سعودی عرب میں تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز کرے گا۔ شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ جی سی سی ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کی منظوری چند ہفتوں میں مل جائیگی اور جی سی سی ممالک کے ساتھ پاکستان کی تجارتی سرگرمیاں مزید بڑھیں گی۔









