
ہاٹ لائن نیوز : پنجاب پولیس اور انٹرپول نے مشترکہ کارروائی کے دوران سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے خواجہ سرا کو قتل کرنے والے مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔
صفیان علی نے 2020 میں کامونکی میں خواجہ سرا عثمان عرف پیا کو قتل کر دیا، ملزم واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔
سعودی عرب کی پولیس سے رابطے کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے پاکستان منتقل کردیا گیا۔ لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے پولیس کی ٹیم نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔









