
ہاٹ لائن نیوز : وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور طلب و رسد کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کر لیا، جس میں وزارت پانی و بجلی کیجانب سے بریفنگ دی جائے گی۔
واضح رہے کہ غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث ملک بھر میں کئی مقامات پر احتجاج جاری ہے۔ کئی مقامات پر 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کیجارہی ہے اور لائن لاسزوالےعلاقوں میں 14 گھنٹوں تک کی لوڈشیڈنگ کیجارہی ہے ۔









