ماں نے 4 کمسن بچوں کو سڑک پر لاوارث چھوڑ دیا

0
206
ماں نے 4 کمسن بچوں کو سڑک پر لاوارث چھوڑ دیا

ہاٹ لائن نیوز : لاہور کے گریٹر اقبال پارک کے قریب ماں اپنے 4 چھوٹے بچوں کو چھوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بچوں میں 3 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے، سب سے چھوٹی بیٹی کی عمر 6 ماہ جبکہ بیٹے کی عمر 4 سال ہے۔

اہل علاقہ نے لاوارث بچوں کو سڑک پر دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ بچے نے مقامی لوگوں کو بتایا ہے کہ اس کی رہائش کا علاقہ رائے کوٹ ہے جبکہ پولیس بچوں کے بارے میں مزید معلومات اکٹھی کر رہی ہے۔

بیٹے نے اپنے بیان میں کہا کہ باپ ماں پر تشدد کرتا تھا۔ دوسری جانب پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں سے ماں کی تلاش شروع کردی۔

Leave a reply