ڈمپر کی گاڑی کو ٹکر، 6 افراد جاں بحق، 8 زخمی

0
189
ڈمپر کی گاڑی کو ٹکر، 6 افراد جاں بحق، 8 زخمی

ہاٹ لائن نیوز : ٹھٹھہ میں جھرک کے قریب حمید فارم کے سامنے مرکزی قومی شاہراہ پر تیز رفتار ڈمپر نے گاڑی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 8 افرادزخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ بدقسمت پک اپ ٹھٹھہ کے گاؤں مانک بہرانی سے جامشورو جا رہی تھی۔ ہولناک حادثے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ پانچ افراد ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

Leave a reply