عوام پربجلی گرانے کی تیاری مکمل

0
217
عوام پربجلی گرانے کی تیاری مکمل

ہاٹ لائن نیوز: حکومت نے بجلی صارفین پر 35 ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی ہے، بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 30 مئی کو سماعت کرے گا۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں فرنس آئل اور ڈیزل سے بجلی پیدا نہیں کی گئی، 22.96 فیصد پانی سے اور 10.19 فیصد مقامی کوئلے سے پیدا ہوئی۔

مزید کہا گیا کہ اپریل میں گھریلو گیس سے 11.28 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 24.97 فیصد، ایٹمی ایندھن سے 23.64 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

Leave a reply