
ہاٹ لائن نیوز : پشاور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے خیبرپختونخوا کے وزیر مذہبی امور عدنان قادری کی ضمانت مسترد کردی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر تھی۔ 9 مئی کو حیات آباد میں عدنان قادری سمیت پی ٹی آئی کے 45 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ عدنان قادری نے گرفتاری سے بچنے کے لیے درخواست ضمانت دائر کی۔
عدالت کا کہنا ہے کہ عدنان قادری بار بار سماعت کے لیے پیش نہیں ہو رہے، اسی لیے عدالت نے عدنان قادری کی درخواست مسترد کردی۔









