فیصل ووڈا کے ٹویٹ نے ہلچل مچا دی

0
211
فیصل ووڈا کے ٹویٹ نے ہلچل مچا دی

ہاٹ لائن نیوز : سینیٹر فیصل ووڈاکے ٹویٹ نے ہلچل مچا دی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل ووڈا نے ٹویٹ کیا ہے کہ خبر ہے کہ بعض میڈیا گروپس میں ایک اور پروپیگنڈہ ہونے جا رہا ہے، کردار بھی وہی لیک پلیئر ہیں جو عالمی طاقتوں سے جڑے ہوئے ہیں، اس پروپیگنڈے کی ٹائمنگ چیک کریں۔ کیا آزاد کشمیر میں پلاننگ اور اس گیم کے کھلاڑی ایک جیسے ہیں؟

فیصل ووڈا نے مزید کہا کہ اس پروپیگنڈے میں کئی اہم شخصیات کی جائیدادوں کے بارے میں گمراہ کن تفصیلات دی جائیں گی جب کہ ایک مخصوص طبقے کو کلین چٹ دینے کی درخواست کا پروگرام بنایا گیا ہے۔ کیا کوئی سرمایہ کاری ہے؟ سوال یہ بھی ہے کہ آخر ہدف کون ہے؟وقت آنے پر سب بتاؤں گا۔

Leave a reply