
ہاٹ لائن نیوز : پنجاب حکومت نے گندم خریدنے سے انکار کرتے ہوئے کسانوں کو ریلیف دینے کیلیے کسان کارڈ جاری کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت نے پنجاب اسمبلی میں واضح کیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں گندم نہیں خریدی جا سکتی، کسانوں کو ریلیف دینے کیلیے حکومت کسان کارڈ دیگی۔
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھر نے کہا کہ حکومت نے گندم نہ خرید کر کسانوں کا معاشی قتل کیا۔ گندم سکینڈل کی ابھی تک تحقیقات کیوں نہیں ہوئی؟ گندم درآمد کرکے خزانے کو 11 ارب 37 کروڑ کا ٹیکہ لگایا گیا۔









