
ہاٹ لائن نیوز : مظفرآباد میں گزشتہ روز مختلف مقامات پر جھڑپوں میں تین افراد کی ہلاکت کے بعد یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔
جوائنٹ پبلک ایکشن کمیٹی کی کال پر مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی سمیت تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارےبند ہیں۔
یوم سیاہ کےموقع پر بازار اور گلیاں سنسان ہیں جب کہ آزاد کشمیر بار کونسل کی کال پر وکلا نےعدالتی کارروائی کابائیکاٹ کیا۔
اسکے علاوہ مختلف علاقوں میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس بند ہونےسے شہریوں کوشدید مشکلات کاسامنا ہے۔









