جعلی حکومت بتائے کہ بار بار ججوں کے تبادلے کون کروا رہا ہیں ڈاکٹر یاسمین راشد

0
221
جعلی حکومت بتائے کہ بار بار ججوں کے تبادلے کون کروا رہا ہیں ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور ( کورٹ رپورٹر )
صدر پی ٹی آئی پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے بذریعہ خط چیف جسٹس پاکستان کو اپیل کردی،اپیل میں کہا گیا ہے کہ
9 مئی کو ایک سال گزر گیا ہے ابھی تک خواتین جیلوں میں ہیں،سینکڑوں بے گناہ کارکن جیلوں میں ہیں جن کو ضمانت جیسے بنیادی حق سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے،اگر کسی بے گناہ کی ضمانت ہو بھی جائے تو نئے کیس میں گرفتاری ہو جاتی ہے،ایک شہر کے کیس ختم ہوں تو دوسرے شہروں کے کیسوں میں گرفتاری ہو جاتی ہے،یہ

انصاف نہیں سیاسی انتقام ہے جس کا نشانہ تحریک انصاف ایک سال سے بنی ہوئی ہے،فارم 47 کی جعلی حکومت پوچھتی ہے کہ ایک سال ہوگیا فیصلے کیوں نہیں ہوئے؟یہ سوال تو ہمیں کرنا چاہے، جنکی حکومت ہے وہ بتائیں ابھی تک کیسوں کے چالان کیوں پیش نہیں ہوئے؟

جعلی حکومت بتائے بار بار ججوں کے تبادلے کون کروا رہا ہے؟جعلی حکومت بتائے پولیس مقدمو ں کا ریکارڈ لے کر کیوں نہیں آتی؟ جعلی حکومت بتائے دلائل دینے کی باری پر پراسیکو ٹر کہاں غائب ہو جاتا ہے

؟جعلی حکومت سمجھتی ہے تحریک انصاف جیلوں سے عدالتوں کو کنٹرول کر رہی ہے تو پھر اسےگھر چلے جانا چاہیے ، چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کرتی ہےکہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں، ہم ایک سال سے انصاف ملنےکے منتظر ہیں،چیف جسٹس صاحب ہمیں انصاف دیں-

Leave a reply