وزیراعظم نے پارٹی صدارت سے استعفی دے دیا

0
236
وزیراعظم نے پارٹی صدارت سے استعفی دے دیا

ہاٹ لائن نیوز : وزیراعظم شہباز شریف نےپارٹی صدارت کے عہدے سےاستعفیٰ دیدیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے استعفیٰ پارٹی قائد نواز شریف کو بھجوا دیا ہے، شہباز شریف کا وزیر اعظم بننے کے باعث پارٹی کو وقت دینا نا ممکن ہے، پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس اٹھارہ مئی کو طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس ہفتہ کو دن 30: 11 بجے 180 ایچ بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں طلب کیا گیا، میں اجلاس پارٹی کے آئین کی شق پندرہ کے تحت بلایا گیا، پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے تمام اراکین مجلس عاملہ کو میٹنگ کا نوٹس ارسال کر دیا ہے۔

Leave a reply