
ہاٹ لائن نیوز : اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل آج ہو گا، پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، پاکستان کی ہاکی ٹیم تیرہ سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلے گی۔
حکومت اور عوام کا پاکستان ہاکی ٹیم کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار، فائنل میں پاکستان کا مقابلہ جاپان کی ٹیم سے ہو گا، حکومت نے فائنل میچ عوام کو براہ راست دکھانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہوئے ہیں، پی۔ ٹی۔ وی سپورٹس فائنل مقابلہ آج شام 5:30 پہ براہ راست نشر کرے گا۔









